H.E Ms Wendy Gilmour, Canadian High Commissioner to Pakistan called on General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) at GHQ, today.

افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہو گا: آرمی چیف

Share this story

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یہ بات آج کینیڈین ہائی کمشنرسے ملاقات کے دوران کہی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطے کی صورتحال سمیت افغانستان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں عالمی سطح پر ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ مختلف شعبوں میں دیرپا تعلقات کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

Share this story