PM reviews arrangements for upcoming Polio Eradication campaign

اومیکرون کا پھیلاؤ،وزیراعظم کا ویکسی نیشن کیلئے زیادہ کوششوں پر زور

Share this story

وزیراعظم عمران خان نے ضلعی حکومتوں کو پولیو ورکرز کو ہراساں کرنے اور ان پر حملوں کے مقدمات میں سخت قانونی چارہ جوئی کا آغاز کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسداد پولیو مہموں کے تحت معمول کی ویکسی نیشن میں تعاون کرنے پر زور دیا۔وزیراعظم نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے خلاف موثر اقدامات کے تحت کورونا ویکسی نیشن کیلئے کوششیں بڑھانے پر بھی زور دیا۔پولیو کے خاتمے کی ٹیموں کے کارکنان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کارکنان قومی خدمت کر رہے ہیں اور خصوصی تعریف کے مستحق ہیں۔عمران خان نے صحت کے معاون خصوصی کو بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیو ورکرز کیلئے انعامی پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع، کوئٹہ قلعہ عبداللہ اور پشین سمیت بلوچستان کے اضلاع اور حیدر آباد اور کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میں پانی اور نکاسی آب کے ذریعے پولیو وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ زیادہ ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ بین الاقوامی تنظیمیں کورونا اور پولیو کے خلاف پاکستانی حکومت کے موثر اقدامات کا اعتراف کر رہی ہیں۔

Share this story