آرمی چیف سے امریکہ کے چارج ڈی افیئرز کی ملاقات، نئی امریکی قیادت سے تعلقات مضبوط ہوں گے، جنرل باجوہ

Share this story

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے قائم مقام چارج ڈی افیئرز نے  ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور امریکہ کے قائم مقام چارج ڈی افیئرز کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورخطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نئی امریکی قیادت کے آنے سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی چارج ڈی افیئرز نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ امریکی چارج ڈی افیئرز نے خطے میں تنازعات کے خاتمے میں پاکستان کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ امریکہ افغانستان میں امن کیلئے حمایت جاری رکھے گا۔

Share this story