اپوزیشن غیر ملکی اشاروں پر ناچ رہی ہے، شاہ محمود قریشی

Share this story

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام اپوزیشن پارٹیاں غیر ملکی اشاروں پر ناچ رہی ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ یہ صاف ظاہر ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ ہچکولے کھا رہا ہے جسے اب واپسی کا راستہ نہیں ملنا ہے اور یہ لوگ چاہئ جتنی بھی کوشش کرلیں انہوں حکومت این آر او نہیں دے گی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقتدار میں گزشتہ کئی سالوں سے موجود لٹیروں کولوٹی ہوئی دولت کاحساب دینا ہوگا۔

اس کے علاوہ معیشت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کررہے ہیں جس کے لئے معیشت کے استحکام اور بہتری کیلئے ہمارے دعویٰ سچ ثابت ہو رہے ہیں۔

کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آواز ایک خطے کی نہیں بلکہ عالمی آوازبن چکی ہے جبکہ اب ہم نے کشمیریوں پر ظلم پر بھارت کا گھناﺅنا چہرہ دنیا کے سامنے عیاں کردیا ہے۔

Share this story