بڑی خوشخبری، زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

Share this story

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا وباء کے باوجود پاکستان کی معاشی صورتحال اچھی رہی ہے، نومبر میں پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ ماشااللہ، کورونا وبا کے باوجود ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے اچھی خبر یہ ہے کہ نومبر میں کرنٹ اکاونٹ 44 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔ رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ ایک ارب 60 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، گزشتہ سال اس عرصے میں 1 ارب 70 کروڑ ڈالر کا خسارہ تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں 3کروڑ20 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، نومبر2020میں کرنٹ اکاؤنٹ44کروڑ 70لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ سال پانچ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں تھا،جو کہ ارب 74کروڑ ڈالر تھا، جس کے بعد جولائی تانومبر کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ایک ارب64کروڑ ڈالرزتک پہنچ گیا ہے۔

Share this story