اسلام آباد: بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملٹری ابزرور گروپ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ بھارت کو فالس فلیگ آپریشن کامنہ توڑجواب دیاجائےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملٹری ابزرور گروپ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ یو این کا نیلا جھنڈا واضح طور پر ہونے کے باوجود بھارت نے یو این کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔
پہلے ہی صرف 2020 کے دوران ہندوستان جنگ بندی لکیر اور ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال گولہ باری اور شہری آبادی کو نشانہ بنا کر 3000 مرتبہ جنگ بندی (سیزفائر) کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا۔ بھارتی گولہ باری کے ان واقعات میں 92 خواتین اور 68 بچوں سمیت 276 معصوم شہری نشانہ بنے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 20, 2020
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان بھارت کی اس غنڈہ گردی کی شدید مزمت کرتا ہے اور بھارت کو فالس فلیگ شپ آپریشن کا منہ توڑ جواب دے گا۔
خیال رہے کہ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے دو روز قبل پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے ملٹری مبصر گروپ کی گاڑی کو ہدف بنایا گیا تھا۔ مبصرین لائن آف کنڑول کے چری سیکٹر میں بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزی سے متاثرہ افراد سے ملاقات کے لئے آزاد جموں و کشمیر کے گاوں پولاس کی طرف جا رہے تھے۔ بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے واقعے میں گاڑی میں موجود دونوں مبصرین محفوظ رہے تھے اور انہیں پاک فوج نے باحفاظت راولاکوٹ پہنچا دیا تھا تاہم بھارتی فوج کی فائرنگ سے مبصرین کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق یو این کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔
This article originally appeared on Neo News