راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم انہیں دوسروں سے منفرد کرتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایئرفورس کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے پاک چین ایئرفورس کی مشترکہ مشق شاہین9 کاعملی مظاہرہ دیکھا۔ ایئربیس پہنچنے پر ایئرچیف مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نےدونوں ممالک کےافسران اورجوانوں سےملاقات کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں اور عزم کو سراہا۔

آرمی چیف نے نوجوانوں سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ جیو سٹریٹجک چیلنجز سے نمٹنے کےلیے مشترکہ فوجی مشقیں اہم ہیں،انٹر سروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشقوں سے باہمی اشتراک آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری ہوئی۔
#COAS visited an Operational Base of Pakistan Air Force today to witness #Pakistan -China Joint Air Exercise “Shaheen-IX”. Shaheen-IX is 9th in the series of joint exercises between PAF & PLAAF which started in 2011 & are held in Pakistan & China on alternate basis. (1/4) pic.twitter.com/INvbCgXguh
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2020
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم انہیں دوسروں سے منفرد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشقوں سے فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین 9 مشقوں کا آغاز 2011 میں کیا گیا تھا۔
…vital to increase combat readiness of both countries to face emerging geo-strategic challenges. While interacting with the base personnel, COAS lauded the professionalism and dedication of PAF and reiterated the importance of inter- services harmony & synergy (3/4) pic.twitter.com/ybQirw4lCA
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 18, 2020