حکومت نہ تو اسرائیل کوتسلیم کرنے جارہی ہے اور نہ ہی وہ ختم نبوت کے قانون میں کوئی ترمیم کریگی، وزیرداخلہ

Share this story

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ حکومت نہ تو اسرائیل کوتسلیم کرنے جارہی ہے اور نہ ہی وہ ختم نبوت کے قانون میں کوئی ترمیم کرے گی۔

لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمن کے مقابلے میں جو کشمیر پارلیمانی کے چیئرمین رہے ، کشمیر کے نصب العین اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے گرانقدر خدمات انجا م دی ہیں۔

براڈ شیٹ کے معاملے پر وزیر داخلہ نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں بتائیں کہ انہیں براڈشیٹ کے معاملے کی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کیلئے کون قابل قبول ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ براڈ شیٹ کیس کے معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے اور جو بھی اس میں ملوث تھا اس کا احتساب ہوگا۔

Share this story