Dasu Dam to generate low-cost clean energy: Imran Khan

داسو ڈیم ارزاں اور ماحول دوست بجلی پیدا کرےگا:وزیراعظم

Share this story

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ داسو ڈیم ارزاں اور ماحول دوست بجلی پیدا کرے گا جس سے ملک میں مہنگائی کم کرنے اور صنعتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔انہوں نے یہ بات آج منصوبے کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کے بعد ڈیم کی جگہ پر غیر ملکی انجینئرز اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر اعظم نے کہا کہ صنعتوں کے قیام سے سرمایہ کے ذریعے ملک ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے پن بجلی کی پیداوار کو ترجیح دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی مہنگائی کا باعث بنتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ وہ اس منصوبے پر کام کرنے والے کارکنوں اور کنسلٹنٹس کی خدمات کی تعریف کرتے ہیں۔اس سے پہلے چیئرمین واپڈا نے وزیر اعظم کو داسو ڈیم کے بڑے منصوبے سے متعلق آگاہ کیا۔داسو ڈیم کا پہلا مرحلہ دو ہزار پچیس میں مکمل ہو گا جس سے قومی گرڈ میں 2160 میگا واٹ بجلی کا اضافہ ہو گا، دوسرے مرحلے کی دو ہزار انتیس تک تکمیل کے ساتھ اس کی پیداواری صلاحیت کو 4320 میگا واٹ تک بڑھایا جائے گا۔

Share this story