دنیا بھر میں کورونا کے 3لاکھ سے زائد نئے کیسوں کی اطلاعات

Share this story

مانیٹرنگ ڈیسک: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد دوکروڑ بانوے لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس وائرس سے اب تک نو لاکھ 29ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا کے کیسز کی تعداد 67لاکھ سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ 98ہزار 533افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر بھارت ہے جہاں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 48لاکھ سے زائد ہے اور 79 ہزار 784افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس وائرس سے دوکروڑ دس لاکھ سے زائد افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

ادھر عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ایک دن میں کوروناوائرس کے تین لاکھ سات ہزار نوسو تیس نئے کیسز کی اطلاعات ملی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔

Share this story

Leave a Reply