دنیا میں آئندہ ہفتے کورونا وائرس کے مریض ایک کروڑ تک پہنچ جائیں گے:عالمی ادارہ صحت

Share this story

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے اکانوے لاکھ مصدقہ مریض ہیں جو آئندہ ہفتے ایک کروڑ تک پہنچ جائیں گے۔

یہ بات عالمی ادارے کے سربراہ Tedros Adhanom Ghebreyesus نے جنیوا میں ایک ورچوئل نیوز بریفنگ میں بتائی۔

 انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت آلات کی مشکل سے دستیابی سے نمٹنےکےلئے متعدد ملکوں کی مدد کررہا ہے جو کوروناوائرس کے مریضوں کو سانس لینے میں آسانی کےلئے آکسیجن کی فراہمی کو بہتر بناتے ہیں۔

 ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے ہلاکت خیز بیماری کے پھیلاو کو روکنے میں مدد دینے کےلئے بیرون ملک سے عازمین حج پر پابندی کے سعودی عرب کے فیصلے کی حمایت بھی کی۔

کوروناوائرس کے مکمل اعداد و شمار کے لیے دیکھیے

Share this story

Leave a Reply