دوطرفہ تعاون کا فروغ،روسی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سےمذاکرات کیلئےاسلام آباد پہنچ گئے

Share this story

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف پاکستان کے دوروزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب اور ان کے وفد کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

روسی وزیر خارجہ کل دفتر خارجہ کا دورہ کرینگے جہاں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوںگے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی وفد کی قیادت کریںگے۔مذاکرات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون، معاشی اشتراک عمل کو فروغ دینے اور اہم علاقائی بین الاقوامی اور باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ روسی وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور انہیں مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔اس سے پہلے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں اور معیشت اور دفاع میں مضبوط ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک خطے میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور شمال جنوب گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک افغان امن عمل میں بھی کردار ادا کر رہے ہیں۔ادھر دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ روسی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرینگے۔

Share this story