روس کے کسی بھی سخت اقدامات کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا: امریکہ

Share this story

امریکہ نے روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس کی کسی بھی نقصان دہ سرگرمی کا منہ توڑ جواب دے گا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے SUFFOLK کے مقام پر RAF MILDENHALL فوجی اڈے پر امریکی فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ روس کے ساتھ کشیدگی نہیں چاہتا بلکہ وہ اس کے ساتھ مستحکم اور اعتماد پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کٹھن مسائل اور مستقبل کے لئے اہم ترین معاملات کے حل میں یورپ کے ساتھ تعاون کرے گا۔

Share this story