سمارٹ لاک ڈاون کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس میں کمی آرہی ہے:وزیر خارجہ

Share this story

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کئےگئے اقدامات خصوصاً مختلف شہروں میں سمارٹ لاک ڈاون کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا میں کمی آرہی ہے او ر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد نئے مریضوں سے زیادہ ہے۔

 انہوں نے یہ بات آج (بدھ) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلیفون پر بات چیت میں کہی۔

 وزیر خارجہ نے پہلا عرب خلائی مشن کامیابی سے روانہ کرنے پر  متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا مریخ مشن ہوپ Probe تمام مسلمانوں کےلئے فخر کا باعث ہے اور انسانی علم کےلئے اس کا بڑا کردار ہے۔

 متحدہ عرب امارات کےوزیر خارجہ نے عالمی وبا پر قابوپانے میں حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

 وزیرخارجہ شیخ عبداللہ نےعالمی وبا کی روک تھام کےلئے یو اے ای کی حکومت کی کوششوں کو اجاگر کیا اور بتایا کہ متحدہ عرب امارات اپنے عالمی شراکت داروں کے تعاون سے وائرس کی ویکسین کی تیاری کے عمل کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Share this story

Leave a Reply