سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے،وزیر اعظم کی ہدایت

Share this story

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں بدھ کو اسلام آباد میں اعلی سطح کے ایک اجلاس میں سی پیک منصوبوں میں پیشرفت کاجائزہ لیاگیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سی پیک منصوبوں پرکام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کیلئے طویل مدت منصوبوں کیلئے پالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت پر زوردیا ۔

عمران خان نے کہاکہ چین پاکستان کا سدا بہار دوست ہے اور حکومت سی پیک منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اولین ترجیح دے رہی ہے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پرپیشرفت سے متعلق اپنی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں انہوں نے کہا کہ ملکی مفادات کیلئے طویل المدتی منصوبوں کیلئے پالیسیوں کاتسلسل لازمی عنصر ہے۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر،وزیرعلی زیدی، وزیر توانائی حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، رزاق داود اور معاون خصوصی سی پیک خالد منصور نے شرکت کی۔

معاون خصوصی خالد منصور نے اجلاس کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین اورپاکستان کے مابین وقت کی آزمائی ہوئی دوستی ہے، حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے۔

Share this story