شاہ سلمان سے عمران خان کا ٹیلیفونک رابطہ، فلسطین کی صورتحال پر اظہارِ تشویش

Share this story

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ٹیلی فون پر عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ خطے کی صورتحال خاص طور پراسرائیلی قابض افواج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں اور مسجد الاقصی  پر اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے موقف کی تائید کی جس میں  فلسطینی عوام کی جانب سے اپنے حقوق کےحصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تائید کی گئی۔
دریں اثنا وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حالیہ دورہ سعودی عرب کے موقع پرکی جانے والی مہمان نوازی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی اعلی قیادت کیجانب سے انکی اور وفد کے ارکان کی بہترین مہمان نوازی کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے تعلقات مثالی ہیں جن میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

Share this story