وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کراچی پاکستان میں سب سے بڑا اورانتہائی جدید ہسپتال ہوگا۔
آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بحران کے دوران سست روی کا شکار رہنے کے بعد اچھی رفتار سے ہسپتال کے تہہ خانے کاکام جاری ہے ۔
Work on SKMT Karachi basement proceeding at a good pace after a slowdown during the Covid crisis. This will inshaAllah be the biggest SKMT hospital and the most modern in Pakistan. pic.twitter.com/qaeVh9Ve5s
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 23, 2021
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوکت خانم اسپتال کراچی کے تعمیری کام کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی بیسمنٹ کا کام پھر سے تیز کردیا گیا، کورونا کے باعث بیسمنٹ کا کام سست روی کا شکار تھا، شوکت خانم اسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید اسپتال ہوگا۔
یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں زیراعظم عمران خان نے کراچی شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی تعمیرکے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ طب و علاج کے جدید ترین سازوسامان سے آراستہ یہ کینسراسپتال پاکستان کا سب سے بڑا مرکز شفا ہوگا۔