صدر،وزیراعظم کا عید الفطر مناتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد پر زور

Share this story

صدرڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے لوگوں پر زوردیاہے کہ وہ عیدالفطرکے تہوار کی خوشیاں مناتے ہوئے کروناوائرس وباء کے پھیلائوکی روک تھام سے متعلق احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمداورغریبوں کوعیدکی خوشیوں میں شامل کریں۔

آج عیدالفطرکے موقع پراپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہاکہ کروناکی وباء نے دنیا کواپنی تباہ کاریوں میں جکڑ رکھاہے اوروباء کے مزیدپھیلائوکوروکنے کے لئے اشدضروری ہے کہ حفاظتی تدابیرپرسختی سے عملدرآمدکیاجائے۔

صدرنے قوم اوراسلامی ملکوں کوعیدکی مبارکباددی اوردعاکی کہ یہ دن ہمارے لئے ڈھیروں خوشیاں لائے۔

وزیراعظم نے عیدالفطرکے موقع پر اپنے پیغام میں قوم کو پُرمسرت تہوارکی مبارکباد دی اور رمضان المبارک کی نعمت اورانعام پراللہ تعالیٰ کاشکراداکیا۔

انہوں نے کہاکہ اہل ایمان کوصبرواستقامت اورشکربجالانے کے ساتھ معاشرے کے غریب افراد کے مصائب و مشکلات اوربھوک وپیاس کومحسوس کرنے کی تلقین کی گئی ہے کیونکہ دوسروں کے ساتھ ہمدردی کا جذبہ انسانی معاشرے کی حقیقی قوت اورشناخت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عیدکے موقع پرپاکستانی قوم کی دعائیں اورنیک خواہشات بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیراور فلسطین کے عوام کے ساتھ ہیں۔

Share this story