صدر مملکت اور وزیراعظم کے قائد اعظم کے 145 ویں یوم پیدائش پرپیغامات

Share this story

قائد اعظم نے برصغیرکے مسلمانوں کی آزادی، علیحدہ اور خود مختارریاست کے قیام کیلئے انتھک جدوجہد کی،یہ ہماری نسل اور ہمارے بچوں کیلئے فخر کی بات ہے کہ وہ آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے جو قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا‘ قائد اعظم کا بڑے چیلنجوں اور مخالفتوں کے باوجود قوم کو متحد کرنے کا عزم ثابت قدمی سے ہی ممکن ہوا‘ مشکلات اور چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کیلئے انہوں نے اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین اور نبی اکرم کے اصولوں سے رہنمائی حاصل کی، صدر مملکت عارف علوی ،

وزیراعظم عمران خان کے قائد اعظم کے 145 ویں یوم پیدائش پرپیغامات

بابائے قوم کے 146ویں یومِ پیدائش پر صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغامات میں قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا،صدرمملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم محسن پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ قائد اعظم نے برصغیرکے مسلمانوں کی آزادی، علیحدہ اور خود مختارریاست کے قیام کیلئے انتھک جدوجہد کی،عارف علوی نے کہا کہ قائداعظم نے اپنی صلاحیتوں، عزم اورغیرمعمولی کردارکی بدولت پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔ قائداعظم کے پاکستان کوعظیم تربنانے کیلئے ہمیں ان کے بتائے ہوئے اصولوں کو اپنانا ہوگا،انھوں نے کہا کہ موجودہ چیلنجزپرقابو پانے کیلئے ہمیں اتحاد، تنظیم اوریقین محکم کے زریں اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہمیں نظم و ضبط، بھائی چارے اورلگن کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ پاکستان کی ترقی کیلئے معاشرے کے تمام طبقات، قومیتوں، اقلیتوں، ہرفرد کو مل کرکام کرنا ہوگا،صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کیلئے معاشرے کے نظر انداز کئے گئے طبقات کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دینا ہوگی۔ آج کے دن ہم اِس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کو ایک عظیم اورمضبوط ملک بنائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے یوم قائد کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان قائداعظم کی جدوجہد کے بغیر ہمارا مقدر نہیں بن سکتا تھا،یہ ہماری نسل اور ہمارے بچوں کے لیے فخر کی بات ہے کہ وہ ایک آزاد پاکستان میں پیدا ہوئے ۔ قائد اعظم کا بڑے چیلنجوں اور مخالفتوں کے باوجود قوم کو متحد کرنے کا عزم ثابت قدمی سے ہی ممکن ہوا‘ مشکلات اور چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کیلئے انہوں نے اللہ تعالیٰ پر پختہ یقین اور نبی اکرم کے اصولوں سے رہنمائی حاصل کی‘ہمیں بحیثیت قوم قائد کے ترقی یافتہ، ترقی پسند اور روادار پاکستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ان اوصاف کو اپنانے کی ضرورت ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی اہمیت کا احساس کیا جہاں تمام شہری عقیدے کی آزادی، پیشہ اور مساوی مواقعوں کا حق رکھتے ہوں،وزیراعظم نے نوجوانوں پر زور دیاکہ جناح کی ایمانداری، محنت، استقامت اور ایک بڑے مقصد کے لیے لگن نے انہیں ہمارا عظیم لیڈر یعنی قائداعظم بنایا۔انہوں نے کہا کہ قائد کے وژن کے مطابق ہماری حکومت کرپشن سے پاک معاشرے اور غریب اور پسماندہ شہریوں کی مدد کرنے والے نظام کے لیے کوشاں ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور ان پر قابو پانے کا واحد حل قائد کے اتحاد، ایمان اور نظم کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یوم قائد اسی جذبے سے اکٹھے ہونے کا دن ہے جس طرح ہمارے آباو¿ اجداد تحریک آزادی کے دوران متحد ہوئے تھے۔ آئیے ہم ذات، مسلک اور عقیدے کی بنیاد پر اپنے اختلافات کو ختم کر کے متحد ہو کر کام کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کے تصور کے مطابق روئے زمین کی مضبوط ترین قوم بننے کی طاقت اور اتحاد عطا فرمائے۔

Share this story