طالبان کا اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی بارے فیصلہ موخر کرنے پر اظہارِ افسوس

Share this story

اقوام متحدہ میں طالبان کے نامزد مستقل نمائندے سہیل شاہین نے اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کون کرے گا کے بارے میں اقوام متحدہ کی اسناد کمیٹی کی جانب سے فیصلہ موخر کرنے پر تنقید کی ہے ۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ قانون اور انصاف پر مبنی نہیں ہے کیونکہ انہوں نے افغانستان کے عوام کو ان کے جائز حق سے محروم کردیا ہے ۔سہیل شاہین نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں یہ حق افغانستان کی حکومت کے نمائندے کے حوالے کیاجائے گا تاکہ ہم افغانستان کے عوام کے مسائل کو موثر طورپر اورعمدگی کے ساتھ حل کرنے اوردنیا کے ساتھ مثبت روابط قائم کرنے کے قابل ہوسکیں۔اقوام متحدہ کی اسناد کمیٹی نے کل فیصلہ کیا تھاکہ اب اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست افغانستان کی نئی حکومت کو نہیں دی جائے گی۔

Share this story