World leaders appreciate Pakistan PM's leading role to tackle environmental impacts

عالمی رہنماؤں کا پاکستان کی جانب سے ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کی تحسین

Share this story

عالمی رہنماؤں نے پاکستان کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کیلئے کئے گئے متعدد اہم اقدامات کو سرا ہا ہے۔

پاکستان کی میز بانی میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی تقریب میں اپنی آن لائن تقاریر اور ویڈیو پیغامات میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی قوم کی کوششوں اور عزم کو قابل قدر قرار دیا جن پر عمل در آمد کے ذریعے عالمی درجہ حرارت میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے پر کامیابی سے قابو پا یا جا سکتا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین قدرتی ماحول کی بحالی کے بارے میں پاکستان کے پختہ عزم کا بھرپورحامی ہے اور وہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے لائحہ عمل کے تحت پاکستا ن سمیت عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔

ماحولیاتی نظام کی بحالی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے عشرے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ پاکستا ن کی جانب سے شروع کئے گئے منصوبے اور پروگرام انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے وزیر اعظم کی طرف سے ملک میں دس ارب پودے لگانے کے بڑے منصوبے کے اجراء کو قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ یہ شجر کاری کی ایک بہت بڑی مہم ہے۔

اقوام متحدہ کے ماحولیات کے پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر INGER ANDRESONنے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کو ماحولیاتی مسئلے سے نمٹنے کی راہ دکھائی اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں دس ارب درخت لگانے کی مہم کے سلسلے میں اب تک ایک ارب درخت لگا ئے جا چکے ہیں۔

عالمی اقتصادی فورم کے صدر BORGE BRENDEنے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ماحولیاتی مسئلے سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے دنیا پر ظاہر کر دیا ہے کہ ذرائع معاش ،اقتصادی ترقی اور قدرتی ماحول کی بحالی کے مقاصدکا بیک وقت حصول ممکن ہے۔

Share this story