وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے کیونکہ یہ ہماری سیاست کا بنیادی مقصد ہے ۔
انہوں نے پیر کے روز پشاور میں ایک اجلاس میں خیبرپختونخوا کی کابینہ کے ارکان اور تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم مستقبل کی نسلوں کی خوشحالی اور نظام میں شفافیت لاناچاہتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات۔
ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا میں زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ pic.twitter.com/DDO1ddLkYj
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 22, 2021
وزیراعظم نے کہاکہ بدقسمتی سے بعض لوگوں نے سیاست کو دولت اکٹھا کرنے کیلئے استعمال کیا تاہم جنہوں نے اقتدار کو اس مقصد کیلئے استعمال کیا وہ عبرت کا نشان بن چکے ہیں۔
عمران خان نے کہاکہ جن قوتوں میں اخلاقیات باقی نہ رہیں وہ تباہی کا شکار ہوجاتی ہیں۔
اس سے قبل خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلی محمود خان نے وزیراعظم سے ملاقات کی اورانھیں جاری ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی امور پر تفصیل سے آگاہ کیا۔