قائداعظم محمد علی جناح کا146 واں یوم ولادت آج منایاجارہاہے

Share this story

قوم آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا146 واں یوم ولادت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہی ہے کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سخت محنت کی جائے گی۔

ملک بھرمیںتمام سرکاری اور نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جارہاہے۔آج کراچی میں مزارِ قائد پر قر آن خوانی اور گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈ نٹ میجر جنرل عمر احمد بخاری اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔سرکاری اور سول سوسائٹی کی سطح پر سیمینارز’ مباحثوں اور نمائشوں کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے جن میں قائداعظم کی زندگی’ کامیابیوں اورانکی شخصیت کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ریڈیو پاکستان بھی اس موقع پر خصوصی پروگرامز’ مذاکرے’ انٹرویوز اور رپورٹس نشر کر رہا ہے جن میں جدوجہد آزادی کے مختلف مراحل اور قائداعظم محمد علی جناح کے قائدانہ کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔

قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم ولادت کے موقع پروزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں نوجوانوں پرزوردیاہے کہ وہ قائداعظم کی دیانت داری، سخت محنت، مستقل مزاجی اوراخلاص کی صفات اپنائیں۔انہوں نے کہاکہ ایک قوم کی حیثیت سے ہمیں ان اوصاف کواپنانے کی ضرورت ہے تاکہ قائداعظم کے ایک ترقی یافتہ، ترقی پسند اوررواداری پرمبنی پاکستان کے تصور کوعملی جامہ پہنایاجاسکے۔وزیراعظم نے کہاکہ محمدعلی جناح نے برصغیرکے مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کی اہمیت کا ادراک کیا جہاں تمام شہری اپنے مذہب ، پیشے اورمساوی مواقع کی آزادی سے مستفیدہوسکیں۔ادھر ،فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ قائد کا پُر امن اور ترقی پسند پاکستان کا ویژن اور ان کے ایمان ، اتحاد اور نظم کے اصول بحثیت قوم ہماری کامیابی کے لئے ناگزیر ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار نے آج ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ قائد کا پُر امن اور ترقی پسند پاکستان کا ویژن اور ان کے ایمان ، اتحاد اور نظم کے اصول بحیثیت قوم ہماری کامیابی کے لئے ناگزیر ہیں۔

Share this story