Lieutenant General Nadeem Ahmad Anjum DG ISI

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، ٹوٹیفکیشن جاری

Share this story

وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) تعینات کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021 سے ہوگا اور موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر تک فرائض انجام دیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے علیحدگی میں ملاقات کی تھی۔

بعد میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ملاقات میں شامل ہوگئے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کی تعیناتی کا اطلاق 20 نومبر سے ہوگا، اس وقت تک لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

وزیراعظم آفس کا اپنے اعلامیے میں یہ بھی کہنا ہے کہ تقرری کے عمل کے دوران وزارت دفاع سے افسروں کی فہرست موصول ہوئی، وزیراعظم نے ڈی جی آئی ایس آئی کیلئے تمام امیدواروں کا انٹرویو کیا، عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان آج مشاورت کا حتمی دور ہوا۔

واضح رہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم کی بطور ڈائریکٹر جنرل تعیناتی کا نوٹی فیکیشن جاری نہ ہونے پر سوشل میڈیا پر مختلت قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

Share this story