ملک بھر میں عیدالفطر کورونا ایس او پیز کے تناظر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

Share this story

آج ملک بھرمیں عیدالفطرکورونا وائرس کی وباء سے بچائو کی احتیاطی تدابیر پرعملدرآمدکے تناظر میں مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

تمام بڑے شہروں اورقصبوں میں سماجی فاصلے کی پابندی اوردوسرے احتیاطی تدابیرپرسختی سے عملدرآمد کے ساتھ کھلے مقامات، مساجداورعیدگاہوں میں عید کے اجتماعات ہو ئے۔علماء کرام نے اپنے خطبات میں عیدالفطرکی اہمیت اورفلسفہ کواجاگر کیا۔

اس موقع پرملک کی ترقی وخوشحالی اورامت مسلمہ کی بہتری کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے دعائیں مانگی گئیں جو بدترین مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔

Share this story