ناموزوں امیدواروں کے چناؤ کا فیصلہ شکست کی وجہ بنا: وزیر اعظم عمران خان

Share this story

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے نتائج پر ردِ عمل آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ‘پی ٹی آئی سے  خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں ہوئیں جسکی قیمت چکانا پڑی، الیکشن کیلئے غلط امیدواروں کا انتخاب ایک بڑا سبب تھا۔ اب سے ذاتی طور پر پی ٹی آئی کی بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی اور آنے والے دوسرے مرحلے کی خود نگرانی کروں گا,  انشاء اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہو کر سامنے آئے گی’.

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو ہوم گرائونڈ پر شکست کا سامنا  کر نا پڑا اور پشاور تحریک انصاف کے ہاتھ سے نکل گیا ،جے یو آئی 18سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پررہی ، جبکہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے 14امیدوار کامیاب ہوئے،اے این پی نے 8نشستوں پر میدان مار لیا،  دس آزاد امیدوار بھی کامیاب ہو گئے، مسلم لیگ ن 3 ، جماعت اسلامی  کی 2نشستیں، پیپلزپارٹی   اور تحریک انصاف پاکستان کا ایک ایک رکن چیئرمین  بن گیا۔

Share this story