نوجوانوں کی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار شروع کرنے میں معاونت کی جائیگی، وزیراعظم

Share this story

وزیراعظم عمران خان نے یقین دلایا ہے کہ نوجوانوں کی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار شروع کرنے میں ان کی مکمل حوصلہ افزائی اور معاونت کی جائے گی۔

وہ بدھ کی شام سیالکوٹ میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت کامیاب امیدواروں میں چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

وزیراعظم نے کہاکہ آنے والے دنوں میں نوجوانوں کومزید قرضے فراہم کیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے کاروبارشروع کرسکیں جس سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی توجہ برآمدات میں اضافے پرمرکوز ہے اوراس مقصد کیلئے صنعتی شعبے کی بھرپور معاونت کی جائے گی ۔

عمران خان نے کارباری طبقے کو یقین دلایا کہ سیالکوٹ میں ایک ہزار ایکڑ اراضی پر صنعتی زون قائم کیاجائے گا ۔

عمران خان نے کہاکہ یہ سائنس اورٹیکنالوجی کا دور ہے اور موجودہ حکومت اپنی آئندہ نسلوں کو بہتر مستقبل کی فراہمی کیلئے ان کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

سیالکوٹ کیلئے سترہ ارب روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبے کاحوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کے لوگوں کو اس پیکج سے اپنی زندگیوں میں واضح تبدیلی نظر آئے گی ۔

Share this story