وزیراعظم عمران خان کی تاجک ہم منصب سے ملاقات

Share this story

دوشنبے : وزیراعظم عمران خان نے تاجک ہم منصب سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے سمیت افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی۔

 وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی تاجک ہم منصب سے ملاقات ہوئی

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس مو قع پر افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان 2روزہ دورے پر تاجکستان پہنچے تو تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ نے عمران خان کا استقبال کیا،

وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی،فوادچوہدری،علی زیدی ، مشیر سلامتی معیدیوسف، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

دورہ تاجکستان کے دوران وزیرِ اعظم ایران، قازقستان ، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے۔

Share this story