وزیراعظم نے بطور چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دیں

Share this story

وزیراعظم عمران خان نے جو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بھی ہیں‘ پارٹی کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی ہیں۔

یہ بات اطلاعات و نشریا ت کے وزیر چوہدری فواد حسین نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم کے زیرصدارت پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔فوا د چودھری نے کہا کہ کمیٹیوں کے تمام چیئرمین اور منتظمین اپنے عہدوں سے ہٹا دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نئے آئین اور انتظامی ڈھانچے پر کام کرنے کے لئے پارٹی کی قومی قیادت پر مبنی نئی آئین ساز کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں سے متعلق فیصلہ کرنے کی غرض سے ایک لائحہ عمل وضع کیا جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ کسی بھی حلقے میں پارٹی نشست پر امیدوار کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرنے کے لئے وفاقی سطح پر ایک اور کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

Share this story