وزیراعظم کا آزمائشی منصوبے کے طور پر پاک افغان اور پاک ایران سرحد کیساتھ3بازاروں کے قیام کی منظوری

Share this story

پاک جرگہ (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پاک افغان اور پاک ایران سرحدوں سے متعلق پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر تین بازاروں کے قیام کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں مارکیٹوں کے قیام سے متعلق اعلی سطح کے ایک اجلاس میں دی گئی۔

بلوچستان میں دو اور خیبرپختونخوا میں ایک بازار آئندہ سال فروری تک مکمل کرکے فعال بنا دئیے جائیں گے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان مارکیٹوں سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو کاروبار اور تجارت کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پر باڑ لگانے سے نقل وحمل کو باقاعدہ بنانے اور سمگلنگ کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

 

Share this story

Leave a Reply