وزیراعظم عمران خان نے منشیات کے ناسور سے نمٹنے کےلئے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری پرزوردیا ہے۔
وہ پیر کے روز راولپنڈی میں انسداد منشیات فورس ہیڈ کوارٹرز کی نئی عمارت کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم معاشرے میں منشیات کے سرطان کےخلاف مل کر لڑیں گے کیونکہ ہمیں اپنے نوجوانوں کو بچانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ انسداد منشیات فورس کی نفری بڑھائی جائے گی اور منشیات کی روک تھام کےلئے معاون وزارتیں بھی اپنا کردار ادا کریں گی۔
تعلیمی اداروں میں خطرناک نشے آئس کے استعمال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ستر لاکھ افراد نشے کے عادی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ منشیات کا استعمال ایک خاموش قاتل ہے اور خاندان میں نشے کاعادی ایک شخص پورے خاندان کو تباہ کردیتا ہے۔