وزیراعظم کا موٹروے زیادتی کیس کومنطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار

Share this story

پاک جرگہ (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے موٹروے زیادتی کیس کومنطقی انجام تک پہنچانے اورمجرموں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہرکیاہے۔

انہوں نے اس عزم کااظہارپنجاب میں امن عامہ کی صورتحال،اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور ان کی قیمتوں اورفلاحی منصوبوں کے بارے میں لا ہورمیں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پرگہری تشویش کااظہارکیا۔

اجلاس میں جہاں حالیہ موٹروے زیادتی کیس پرپیشرفت کے بارے میں شرکاء کو بریف کیاگیا وہاں پورے ملک میں ایک ہی ہنگامی نمبرمتعارف کرانے کے ساتھ جرائم کاایک مرکزی ڈیٹابیس قائم کرنے پربھی غورکیاگیا۔

وزیراعظم نے منشیات فروشوں اورزمینوں پرقبضہ مافیاکے خلاف سخت کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا۔

عمران خان نے صوبائی انتظامیہ کواشیائے ضروریہ خصوصاً گندم کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ضروریات کے مطابق مزیدپناہ گاہیں اورلنگرخانے قائم کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ مقامی سطح پر انصاف ،تعلیم اورصحت کی سہولیات کی فراہمی، لوگوں کو بااختیار بنانے اور انہیں نمائندگی دینے سے بہترنظم ونسق اورعوامی خدمات کو یقینی بنایاجاسکتاہے۔

وزیراعظم نے واضح کیاکہ فلاحی ریاست کی جانب پیش قدمی ہی قوم کی خوشحالی کاسفرہے۔

Share this story

Leave a Reply