وزیراعظم کا وسطی ایشیا کیساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

Share this story

وزیراعظم عمران خان نے وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارت ، سرمایہ کاری، توانائی اور عوامی رابطوں پر مشتمل قریبی تعلقات قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وہ منگل کے روز اسلام آباد میں ازبکستان کے ٹرانسپورٹ کے وزیر Makhkamov Ilkham سے گفتگو کر رہے تھے۔

وزیراعظم نے خطے کی ترقی اور معاشی ترقی کیلئے علاقائی روابط کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت اجاگر کی۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بندرگاہیں وسط ایشیائی ریاستوں کیلئے بحرہند تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہیں۔

MEVLUT کاوہ سوگلو نے کہا ہے کہ ترکی کے خلاف امریکی پابندیاں ہمارے ملک کے خلاف جارحانہ اقدامات کے باعث لگائی گئی ہیں اور ترکی دباؤ میں نہیں آئے گا۔

دونوں فریقوں نے مزار شریف، کابل اور پشاور کے درمیان بین الافغان ریلوے لائن منصوبے پر عملدرآمد پر اتفاق کیا۔

ازبک وزیر نے ازبکستان کے صدر کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ازبک صدر MIRZIYOYEV پاکستان کے دورے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے ازبک صدر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ازبکستان کے دورے کی دوبارہ دعوت دی۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ مضبوط باہمی تجارت اور اقتصادی تعلقات کے علاوہ رابطوں کے فروغ کے لئے ازبکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔

Share this story