PM Imran Khan virtual address at the UN High-Level Political Forum on Sustainable Development 2021

وزیراعظم کی ایل این جی ٹرمینلز،گیس پائپ لائن کی تنصیب کیلئے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہمی کی ہدایت

Share this story

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں سستی گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے لائسنسوں کے اجراء کا عمل تیز کیا جائے۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں ملک میں گیس کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تنصیب کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے ساتھ سرمایہ کاروں کی جانب سے پائپ لائن منصوبوں کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں۔اجلاس میں وزیراعظم کو گیس کی طلب‘ رسد‘ قومی ذخائر سے سپلائی کی صورتحال‘ گیس کی کمی اور ایل این جی کی درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک کی موجودہ گیس کی طلب 47 ہزار ملین سٹینڈرڈ کیوبک فیٹ روزانہ ہے جوسردیوں میں بڑھ کر چھ سے ساڑھے چھ ہزار ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جاتی ہے۔گیس کی موجودہ فراہمی33 ہزار ایم ایم سی ایف ڈی روزانہ ہے جس میں ہر سال کمی واقع ہو رہی ہے اس کمی کو درآمدی ایل این جی سے پورا کیا جارہا ہے۔وزیراعظم کو مزید بتایا گیا کہ ٹرمینلز کی موجودہ گنجائش بڑھائی جارہی ہے اور گیس منصوبوں کیلئے لائسنس کے اجرا ء کے عمل کو تیز کیا گیا ہے اس کے علاوہ دو مزید ایل این جی ٹرمینلز کی تنصیب پر کام جاری ہے اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر رکاوٹیں ختم کی جارہی ہیں۔

Share this story