وزیراعظم کی بحری سلامتی اورسی پیک منصوبے کےتحفظ کیلئےپاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف

Share this story

وزیراعظم عمران خان نے بحری سلامتی اور گوادر کی بندرگاہ سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہارپیر کے روز اسلام آباد میں نیول ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران کیا جہاں انھیں بحری شعبے کی ترقی کیلئے پاک بحریہ کے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے بحریہ کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔

انہوں نے کہاکہ اقتصادی ترقی میں بحری شعبے کی اہمیت کے پیش نظر حکومت اس کیلئے ہرممکن اقدام کررہی ہے ۔

عمران خان نے کہاکہ رواں سال کو بحری معیشت کا سال قراردیاگیا جو حکومت کے اس عزم کا اظہار ہے کہ وہ اس کو کس قدر اہمیت دیتی ہے ۔

بحریہ کے سربراہ محمد امجد خان نیازی نے اس موقع پر کہاکہ پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود اور بحری مفادات کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Share this story