FM arrives in Bucharest in first phase of 3-day visit to Romania, Spain

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی رومانیہ اورسپین کے چاروزہ سرکاری دورے کے پہلے مرحلے میں بخارسٹ پہنچ گئے

Share this story

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی رومانیہ اور سپین کے سرکاری دورے پر بخارسٹ پہنچ گئے ہیں۔اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وزیر خارجہ، رومانیہ کے اپنے ہم منصب Bogdan Aurescu کی دعوت پر کل تک بخارسٹ میں قیام کریں گے۔شاہ محمود قریشی رومانیہ کے اپنے ہم منصب اور دوسری شخصیات کے ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کریں گے جس کے بعد وہ وزیر خارجہ Jose Manuel-Albares کی دعوت پر کل سپین کا دورہ کریں گے جہاں وہ بدھ تک قیام کریں گے۔شاہ محمود قریشی سپین کے ہم منصب سمیت دوسرے وزراء اور سپین کی پارلیمان کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر خارجہ کے رومانیہ اور سپین کے دورے سے یورپی یونین کے تناظر میں ان دونوں دوست ملکوں کے ساتھ بڑھتے تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

Share this story

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.