وزیرخارجہ کا ایف اے ٹی ایف سےمتعلق بل کی منظوری پراراکین پارلیمنٹ سےاظہارتشکر

Share this story

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ قانون منظور کرنے اور پاکستان کوا یف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈالنے کے حوالے سے بھارتی عزائم ناکام بنانے پر سینٹ ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے مقدمے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے یہ قانون سازی کی ہے۔

عالمی عدالت انصاف کے نظرثانی آرڈی نینس دوہزار بیس کے اجرا کے حوالے سے وزیرخارجہ نے کہاکہ یہ بھی پاکستان کی عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے کاایک اقدام تھا۔

انہوں نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ نئے قانون بناتے ہوئے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو کوئی رعایت دی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یقین ظاہرکیا کہ اس قانون سازی کے بعد پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل آئے گا کیونکہ اس نے اس حوالے سے اپنی تمام ضروریات پوری کردی ہیں۔

Share this story

Leave a Reply