وزیرخارجہ کی سعودی وزیرمواصلات سے ویڈیو لنک ملاقات، دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور

Share this story

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے سعودی عرب کے مواصلات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر سے ویڈیولنک کے ذریعے ملاقات کی اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمودقریشی نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اورگہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو تمام شعبوں  کےلئے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون کی بنیادفراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ملک انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی پرتوجہ مرکوزکئے ہوئے ہیں جوموجودہ جدیدڈیجیٹل دور کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ نے اس حقیقت کوبھی اجاگرکیاکہ پاکستان اورسعودی عرب دونوں کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پرمشتمل ہے۔

سعودی عرب کے مواصلات اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیرنے بھی اسی طرح کی گرمجوشی کے جذبات کا اظہارکیا اورپاکستان کوقریبی برادردوست ملک قراردیتے ہوئے وزیرخارجہ کے جذبات کو سراہا۔

دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے اورباہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں قریبی تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

Share this story

Leave a Reply