PM inaugurates first One Window Ehsaas center in Islamabad

وزیر اعظم عمران خان نے پہلے ون ونڈو احساس مرکز کا افتتاح کردیا

Share this story

وزیراعظم عمران خان نے بدھ کے روز اسلام آباد میں پہلے ون ونڈو احساس مرکز کا افتتاح کیا۔

غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے عمران خان کو منصوبے کے بارے میں بتایا جس کا مقصد ایک چھت تلے احساس پروگرام کی تمام سہولیات اور خدمات تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس ون ونڈو سنٹر ملک کے ہر ضلع میں قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ون ونڈو منصوبے کے چھ نکات ہیں۔ اس کا پہلا نکتہ احساس مرکز ہے دوسری اجزاء میں ڈیجیٹل معلومات و خدمات پلیٹ فارم موبائل ایپ، بیک آفس Consolidated ڈیجیٹل انٹرفیس ڈیٹا بیس اور پروگرام سے استفادہ کرنے والوں سے متعلق یکساں اور مربوط پالیسی شامل ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سینٹر کا قیام فلاحی ریاست کی طرف ایک قدم ہے انہوں نے اس موقع پر ایک پودا بھی لگایا۔

Share this story