وزیراعظم عمران خان نے مربوط کوششوں اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاو کی دوسری لہر سے نمٹنے کے بارے میں حکومت کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار بل اینڈ میلنڈاگیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ٹیلی فون پر گفتگو میں کیا۔
Prime Minister @ImranKhanPTI held a telephone conversation today with @BillGates, co-chair of the Bill & Melinda Gates Foundation.
Views were exchanged on the COVID-19 situation and Polio eradication efforts in Pakistan. pic.twitter.com/8axzdo8tpU
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) December 9, 2020
فریقین نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے سماجی بہبود کے احساس پروگرام کے لئے گیٹس فاؤنڈیشن کی جاری امداد کو سراہاجوپاکستان کی آبادی کے پسماندہ طبقے کو امداد فراہم کی جائے گی اور وہ صحت غذا اور معاشی بحالی میں فاؤنڈیشن کے تجربات سے استفادہ کرسکیں گے۔
عمران خان نے تمام ترقی پذیر ممالک کیلئے کورونا ویکسین کی محفوظ اور موثر فراہمی کی کوششوں کیلئے گیٹس فاؤنڈیشن کی موثر مہم کی تعریف کی۔
پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ہنگامی استعداد کار میں اضافے پر گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک بھر میں پولیو کے خلاف مہم میں تیزی لائی جا رہی ہے۔
بل گیٹس نے اس موقع پر کورونا کی روک تھام اور معاشی بحالی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔