پاکستان،ترکی کی مشترکہ فوجی مشق اتاترک 11 تربیلا میں اختتام پذیر

Share this story

پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشق اتاترک گیارہ 2021 کی اختتامی تقریب ہفتہ کے روز تربیلا میں منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترکی کی سپیشل فورسز اور پاکستان کے اسپیشل سروس گروپ کی افواج نے مشق میں حصہ لیا۔

تین ہفتے سے جاری رہنے والی مشق میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت گھیراؤ اور تلاشی کے طریقوں ایریا کلیئرنس اور مغویوں کی بازیابی کی مشقیں کی گئیں۔

مشق میں پیرا شوٹس کے ذریعے فری فال اور مارشل آرٹس بھی شامل تھے۔

اختتامی تقریب میں ترکی سے اعلیٰ سطح کے عسکری وفد نے میجر جنرل Emre Tayanc کی قیادت میں شرکت کی۔

Share this story

Leave a Reply