پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی مفاہمت پرمبنی دوطرفہ تعلقات کا خواہاں ہے، معید یوسف

Share this story

قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ باہمی مفاہمت کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔

وہ واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ولسن سنٹر میں امریکی پالیسی سازوں کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے’ موضوع بحث تھا ‘بائیڈن دور میں امریکہ پاکستان تعلقات۔

ڈاکٹر معید نے کہا کہ پاکستان امریکہ تعلقات غیر مشروط اور دیگر علاقائی ملکوں کے مفادات سے بالاتر ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہاکہ دنیا میں گزشتہ چار برسوں میں بے پناہ تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور نئی امریکی انتظامیہ کو چاہیے کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ حقیقی تعلقات قائم کرنے کیلئے اوبامہ دور سے مختلف طرزعمل اختیار کرے۔

خصوصی معاون نے کہا کہ ہم ایک پرامن خطے کے خواہش مند ہیں جہاں پر تمام ممالک بین الاقوامی ذمہ داریوں کے پابند ہوں۔

Share this story