پاکستان اور آذربائیجان کا معیشت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

Share this story

پاکستان اور آذربائیجان نے سیاست’ سیکورٹی’ تجارت’ معیشت’ توانائی’ روابط’ تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ پیش رفت جمعرات کے روز اسلام آباد میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود کے درمیان مذاکرات میں ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ آذربائیجان کے وفد کی قیادت وزیرخارجہJEYHUN BAYRAMOV نے کی۔

ترک وزیر خارجہ کو صدر مملکت کی طرف سے ہلال پاکستان کا اعزاز دے دیا گیا

فریقین نے پاکستا ن اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیالہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاسی تعلقات کی غیر معمولی اہمیت کو اُجاگر کیا اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

فریقین نے عالمی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ’ اسلامی تعاون تنظیم’ اقتصادی تعاون تنظیم اور غیروابستہ ممالک کی تحریک میں تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور عالمی اور علاقائی فورمز پر اپنے بنیادی معاملات پر باہمی تعاون اور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ نے جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے رکن کی حیثیت سے کشمیری عوام کے جائز اور منصفانہ حق کے لئے آذربائیجان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

آذربائیجان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے اصولی اور جائز حق خودارادیت کی مسلسل حمایت کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں لڑائی کے جامع اور وسیع البنیاد سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا اور افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔

 

وفود کی سطح کے مذاکرات کے اختتام پر دونوں وزرائے خارجہ نے قدرتی آفات کے دوران تعاون کے بارے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔

Share this story