پڑوسی ممالک کے درمیان کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پاکستان اور ایران سرحد پر GABD رمضان کراسنگ پوائنٹ پرایک سرحدی تجارتی منڈی قائم کی گئی ہے ۔
دفاعی پیداوار کی وزیر زبیدہ جلال نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراسنگ پوائنٹ مارکیٹ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا ۔
انہوں نے کہاکہ اس کے کھلنے سے دونوں ممالک کے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو سفری اور کاروباری سہولت مہیا ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ تقریب کے بعد سرحدی باڑ لگائی جائے گی جس سے سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہوگی۔