پاکستان اور چین کےدرمیان مشترکہ فضائی مشق شاہین نہم کا آغاز

Share this story

پاک فضائیہ اور چین کی فضائیہ کے مابین مشترکہ ہوائی مشق شاہین نہم پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر شروع ہوگئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چینی فضائیہ کا دستہ پائلٹس، ائیر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے جو اس فضائی مشق میں حصہ لے گا۔ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری، ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف (آپریشنز) پاک فضائیہ اور میجر جنرل سن ہانگ، اسسٹنٹ چیف آف سٹاف چینی فضائیہ (پی ایل اے اے ایف ) اس افتتاحی تقریب کے موقع پر موجود تھے۔

میجر جنرل سن ہانگ نے کہا کہ یہ مشترکہ فضائی مشق جنگی تربیت کو مزید بہتر بنانے اور دونوں فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو گی۔چینی فضائیہ کے عملے کو خوش آمدید کرتے ہوئے ائیر وائس مارشل وقاص احمد سلہری نے کہا کہاان مشقوں سے دونوں ممالک کے مابین باالعموم اور دونوں فضائی افواج کے مابین باا لخصوص عسکری تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائی مشق شاہین۔IX چینی فضائیہ کے ساتھ ہونے والی فضائی مشقوں کے سلسلے کی نویں مشق ہے جو کہ ہر سال دونوں ملکوں میں باری باری منعقد ہوتی ہیں۔

Share this story