وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے مذموم عزائم اور ریاستی دہشت گردی کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اٹھاتا رہے گا۔
آج ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اپنے سیاسی مفادات اور بھارت کے داخلی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے علاقائی امن واستحکام کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ مودی کی سازش بے نقاب ہوگئی ہے جس نے انتخابات جیتنے کیلئے پلوامہ میں چالیس بھارتی فوجیوں کو قتل کرایا۔
India stands further exposed w/ leaked chats revealing staggering new low. Staging ‘false flag’ ops, stoking hypernationalism, unholy BJP-crony media nexus & endangering regional security. RSS-BJP rogue regime have no credibility going to any lengths to get to and stay in power.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) January 18, 2021
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ریاستی دہشت گردی سے متعلق ناقابل تردید ثبوت پیش کئے ہیں جبکہ ای یو ڈس انفولیب نے بھی بھارت کا مکروہ چہرہ مزید بے نقاب کیا۔
شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ بھارت کے خلاف فراہم کئے گئے شواہد کا سنجیدگی سے جائزہ لے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے اور اب برطانوی پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔
وزیرخارجہ نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے لیکن بھارت بدامنی پھیلانا چاہتا ہے انہوں نے کہاکہ بھارت افغانستان مین بھی مفاہمتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہے۔