پاکستان ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کےاستعمال کیلئے پرعزم ہے، وزیر اعظم

Share this story

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے پرعزم ہے۔

وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ڈیجیٹل گورننس کے بارے میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

بہتر نظم و نسق کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ معاشرے کے نادار طبقات نچلی سطح پر حکومت کی سماجی بہبود اور سماجی تحفظ کی پالیسیوں سے اس ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرسکیں گے۔

وزیراعظم نے ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے لائحہ عمل میں یو این ڈی پی کی شراکت داری کو سراہا۔

Share this story