پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، آرمی چیف

Share this story

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نے کہا میدان جنگ میں چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جدید مہارت اور تعاون ضروری ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی چیف نے گوجرانوالہ کے قریب فوجی مشقوں کاجائزہ لیا اور ایئر ڈیفنس کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔ کمانڈر آرمی ایئر ڈیفنس کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان نے آرمی اور ایئر چیفس کا استقبال کیا۔ کور کمانڈر منگلا اور کور کمانڈر گوجرانوالہ بھی اس موقع پرموجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  مشقوں میں انٹیگریٹڈ ایئرڈیفنس اور دیگر ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ پاک فوج اور پاک فضائیہ کے سربراہان نے جاری مشقوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آرمی ایئر ڈیفنس کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید پیچیدہ جنگی چیلنجز میں تعاون اور انٹیگریشن کی خصوصی اہمیت ہے۔

Share this story