General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) on a day long official visit to the Republic of Turkey

پاک ترک تعاون خطے میں استحکام کیلئے مثبت اثرات مرتب کرے گا:آرمی چیف

Share this story

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ترکی خطے کا ایک اہم مسلم ملک ہے۔ پاکستان اور ترکی کا تعاون خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت اثرات مرتب کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات ترکی کے ایک روزہ دورے کے موقع پر کی۔

اس دورے کے موقع پر آرمی چیف نے ترک وزیر دفاع، ترکی کے کمانڈر جنرل سٹاف اور بری فوج کے سربراہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر ترکی کوششوں کو سراہا۔

ان ملاقاتوں میں افغان امن عمل اور دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سیکیورٹی کےشعبوں میں بات چیت کی گئی جبکہ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share this story