پاک فوج ایل او سی پرمعصوم شہریوں کےتحفظ علاقائی سالمیت کےدفاع کیلئےاقدامات کریگی،آرمی چیف

Share this story

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ پاک فوج کنٹرول لائن پر معصوم شہریوں کے تحفظ اور مادر وطن کے عزت و وقار اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لئے اقدامات کرے گی۔

انہوں نے یہ بات کنٹرول لائن پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات میں کہی۔

بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ بھارت کو کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کی اشتعال انگیزی خاص کر حال ہی میں ‘ اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے بھارت و پاکستان کو نشانہ بنانا علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے۔

جنرل باجوہ کو تازہ ترین صورتحال’ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں ‘ بھارتی فوجیوں کی طرف سے کنٹرول لائن پر جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور تمام بین الاقوامی قوانین اورمعاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حال ہی میں اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

فوج کے سربراہ نے جوانوں کی آپریشنل تیاری اور بلند حوصلوں کی تعریف کرتے ہوئے افسروں اور جوانوں کی مسلسل نگرانی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوسراہا۔

اس سے پہلے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس نے بری فوج کے سربراہ کی آمد پر ان کا استقبال کیا۔

Share this story